» » An elderly man cheated in marriage – Dhai Lakh ke ewaz khwaja sara say shadi kardi gaee, jan kar behosh

خواجہ سرا سے شادی ،پتہ چلنےپر دلہابےہوش

امین پور بنگلہ (خصوصی رپورٹ) نوسربازوں نے 55 سالہ شخص کو شادی کا جھانسہ دیکر اڑھائی لاکھ لوٹ لئے اور خواجہ سرا سے شادی کروادی۔ چک نمبر149 ج ب کا رہائشی55 سالہ عطاہرل اولاد نرینہ نہ ہونے کی وجہ سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے لیے قریبی گاﺅں چک نمبر 142 ج ب کے رہائشی نوشیر آہیر اور چک نمبر 150 ج ب کے رہائشی اللہ دتہ کھوکھر نے اڑھائی لاکھ روپے کے بدلے شادی کروانے کی حامی بھرلی۔ شادی کی تاریخ طے کرنے سے پہلے حکیم کالونی چنیوٹ کی ہائشی کوثر نامی لڑکی دولہا کو دکھائی گئی لیکن جب دلہن کو چنیوٹ سے بیاہ کر باراتی گھر لے آئے تو سہاگ رات کو دولہا کو پتہ چلا کہ جس سے کی شادی ہوئی ہے، وہ خواجہ سرا ہے جسے دیکھتے ہی دولہا عطا ہرل بے ہوش ہوگیا۔ نوسربازوں کے خلاف دولہا عطا ہرل نے پولیس تھانہ رجوعہ کو درخواست دے دی، جس پر پویس تھانہ رجوعہ مصروف کارروائی ہے۔


http://www.dailykhabrain.com.pk/archives/22262



About Admin

Hi there! I am the admin of this page, am not the author of the post. I am pleased to share this news with you; you can express your expression as comment in below comment area….this news’ copy right is reserved by the author/publisher mentioned there. Thanks
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply


فریش فریش خبرین اور ویڈیوز


Random Posts

Loading...