» » » If Pakistan conducted a surgical strike, India woul remember generations to come: COAS Gen #RaheelShareef

ہماری سرجیکل اسٹرائیک انڈیا کی نسلیں یاد رکھیں گی، ہم نے اگر کیا: جنرل راحیل شریف کی جاتے جاتے وارننگ

خیبر ایجنسی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جاتے جاتے بھی بھارت کو للکار گئےکہا کہ بھارت نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچاکر اپنے ہی ملک اور بیرون ملک ذلیل ہوگیا۔ لیکن اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو دنیا دیکھے گی اور بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حال ہی میں خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا، اس موقع پر شاہد آفریدی کو بھی مدعو کیا تھا، چیف اور آفریدی نے ملکر سٹیدیم کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر قبائلی جرگہ کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہ کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، میں جارہا ہوں اور 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا، اب نئے لوگ آئیں گے اور یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا لیکن میرا جینا میرا مرنا ملک کے لئے ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہداء کے لواحقین کےلیے وقف کرتاہوں۔

جنرل راحیل شریف پاک فوج کےجوان کے حوالے سے کہا کہ وہ بھارتی فوج کوسبق سکھا سکتے ہیں، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا ڈراما رچایا کر ذلیل ہوگیا، اسے سرجیکل اسٹرائیک کا معلوم ہی نہیں تاہم اگر ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی تو بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی اور اگر پاکستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو بھارتی نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے جائیں گے۔


About News Desk

Hi there! I am the admin of this page, am not the author of the post. I am pleased to share this news with you; you can express your expression as comment in below comment area….this news’ copy right is reserved by the author/publisher mentioned there. Thanks
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply


فریش فریش خبرین اور ویڈیوز


Random Posts

Loading...