» » Aik bahut hi Khoodsorat tehrir hai...you must read and share this >>

ایک دفعہ دو بہت گہرے دوست صحرا میں سفر کر رہے تھے.. راستے میں باتیں کرتے کرتے دونوں میں بحث ہوگئی اور بات اتنی بڑھی کہ ایک دوست نے دوسرے دوست کے منہ پہ تھپڑ دے مارا..

تھپڑ کھانے والا دوست بہت دکھی ہوا مگر کچھ بولے بغیر اس نے ریت پر لکھا.. "آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے میرے منہ پہ تھپڑ مارا.."

چلتے چلتے ان کو ایک جھیل نظر آئی.. دونوں نے نہانے کا ارادہ کیا.. اچانک جس دوست کو تھپڑ پڑا تھا وہ جھیل کے بیچ دلدلی حصہ میں پھنس گیا مگر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اس نے اسے بچا لیا.. تب بچنے والے دوست نے پتھر پہ لکھا.. 

"آج میرے سب سے اچھے اور گہرے دوست نے میری زندگی بچا لی.."

یہ دیکھ کر جس دوست نے تھپڑ مارا تھا اور بعد میں جان بچائی ' 

اس نے پوچھا.. 
"جب میں نے تم کو دکھ دیا تو تم نے ریت پر لکھا تھا اور جب جان بچائی تو تم نے پتھر پہ لکھا.. کیوں..؟"

پہلے دوست نے جواب دیا.. 

"جب کوئی آپ کو دکھی کرے یا تکلیف دے تو ھمیشہ اس کی وہ بات ریت پر لکھو تاکہ "درگذر کی ھوا" اسے مٹا دے لیکن جب بھی کوئی آپ کے ساتھ بھلائی کرے تو ھمیشہ اس کی اچھائی پتھر پہ نقش کرو تاکہ کوئی بھی اسے مٹا نہ سکے..!!"


About News Desk

Hi there! I am the admin of this page, am not the author of the post. I am pleased to share this news with you; you can express your expression as comment in below comment area….this news’ copy right is reserved by the author/publisher mentioned there. Thanks
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply


فریش فریش خبرین اور ویڈیوز


Random Posts

Loading...