» » » Buzdil na hota to kab ka istifaa de deta - Raza Rabani

چیئرمین سینیٹ نے اپنی بزدلی کا اعتراف کر لیا، کہتے ہیں پہلی بار فوجی عدالتوں کا معاملہ آیا تو ذہنی پریشانی میں ووٹ دیا، اگر بزدل نہ ہوتا تو سینیٹ سے استعفیٰ دے دیتا۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنی بزدلی کا اعتراف کر لیا، کہتے ہیں پہلی بار فوجی عدالتوں کا معاملہ آیا تو ذہنی پریشانی میں ووٹ دیا، مجھے 63 اے نے نہیں روکا، تسلیم کرتا ہوں مجھے میری بزدلی نے روکا، اگر بزدل نہ ہوتا تو سینیٹ سے استعفیٰ دے دیتا۔

پی پی پی رہنماء نے دل گرفتہ انداز میں اعتراف کیا کہ بزدلی یا لالچ کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دیا۔ رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ فوجی عدالتوں پر میری پوزیشن آج بھی وہی ہے لیکن سوچا تھا کہ اگر راہ فرار اختیار کروں گا تو بھی بل پاس ہونے پر تو دستخط میرے ہی ہوں گے۔

رضا ربانی نے مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب میں ایسی ٹیکسٹ بک پڑھائی جا رہی ہیں جن سے جمہوری جد و جہد کے باب غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی درس ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں ہے مگر سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا۔

اصل سورس پر پڑھیں:  دنیا نیوز


About Unknown

Hi there! I am the admin of this page, am not the author of the post. I am pleased to share this news with you; you can express your expression as comment in below comment area….this news’ copy right is reserved by the author/publisher mentioned there. Thanks
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply


فریش فریش خبرین اور ویڈیوز


Random Posts

Loading...