» » » Mother and daughter killed by firing in Karachi

#کراچی- ماں، بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گلشن کنیز فاطمہ میں شوہر نے بیوی اورساس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت کرن اور شاہ جہاں کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خلع کے معاملے پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کیا ہے۔ ملزم ملک ناصر اور اس کی بیوی کرن کے درمیان خلع کو کیس ملیر کورٹ میں چل رہا تھا۔

ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کو آج صبح اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کورٹ جانے کے لے اپنے گھر سے نکلی تھی۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بس اڈے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جس کی ضابطے کی کارروئی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔


About Admin

Hi there! I am the admin of this page, am not the author of the post. I am pleased to share this news with you; you can express your expression as comment in below comment area….this news’ copy right is reserved by the author/publisher mentioned there. Thanks
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply


فریش فریش خبرین اور ویڈیوز


Random Posts

Loading...