» » Hahaha very funny - every one must read this #joke

ایک لڑکی نے سوچا کہ اگر میں اچانک اپنے خاوند کو یہ بتائے بغیر چلی جاؤں کہ میں کہاں جا رہی ہوں تو ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ 

یہ سوچ کر اس نے خط لکھا، 
"میں آپ سے تنگ آ چکی ہوں اور مزید آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ میں آپ کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جا رہی ہوں"۔ 

یہ خط لکھ کر اس نے سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور خود بیڈ کے نیچے چھپ گئی۔

جب اس کا خاوند واپس آیا تو اس نے خط پڑھا اور اس کی پشت پر کچھ لکھ دیا۔ 

پھر اس نے ناچنا اور گانا شروع کر دیا۔ اپنا فون اٹھایا، کسی لڑکی کو نمبر ملایا اور بولا، 

"جان آج میں بہت خوش ہوں، میں اپنی بیوی سے بہت تنگ تھا، آج مجھے اندازہ ہو گیا کہ اس سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میں بس کپڑے بدل کر تم سے ملنے آ رہا ہوں، اب بس تم ہو گی، میں ہوں گا اور رقص میں سارا جنگل ہو گا"۔

اس کے بعد اس نے کپڑے بدلے اور گھر سے باہر چلا گیا۔ 

اس کی بیوی کچھ دیر بیڈ کے نیچے ہی لیٹی رہی، منہ پر ہاتھ رکھ کر روتی رہی، آخر ہمت کر کے باہر نکلی۔ پھر اس نے سوچا کہ آخر اس کے خاوند نے خط کے پیچھے کیا لکھا تھا؟ 

اس نے کاغذ پلٹا تو وہاں لکھا تھا: 
"پاگل عورت بیڈ کے نیچے سے تمہارے پاؤں نظر آ رہے تھے، میں مارکیٹ سے دودھ لینے جا رہا ہوں، دس منٹ میں آ جاؤں گا"



About Admin

Hi there! I am the admin of this page, am not the author of the post. I am pleased to share this news with you; you can express your expression as comment in below comment area….this news’ copy right is reserved by the author/publisher mentioned there. Thanks
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

Leave a Reply


فریش فریش خبرین اور ویڈیوز


Random Posts

Loading...